پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کردیا
بھارت کا خط پاکستانی ناظم الامور کو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے دو روز قبل پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو جواز بنا کر اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور آگاہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کا پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل متعارف کرانے کا فیصلہ، منصوبہ بندی شروع
ناپسندیدہ شخصیات مقرر کرنے کا فیصلہ
جیو نیوز کے مطابق بھارت نے ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے والے فیصلے سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ بھارت نے نئی دلی میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کیا اور انہیں ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے سے متعلق نوٹس حوالے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے اپنے بی ٹو اسٹیلتھ طیارے منتقل کردیئے
پاکستانی ناظم الامور کو نوٹس کی اشاعت
ناپسندیدہ شخصیات کے نوٹس میں انھیں ایک ہفتے میں بھارت چھوڑنے کے لیے حکم دیا گیا ہے۔ بھارت نے پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کو رات کو طلب کیا تھا۔
پہلگام میں فائرنگ کا واقعہ
یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔








