چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ہر قسم کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور غیر ضروری شٹ ڈاؤن سے منع کردیا

لیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر پابندی
لاہور(جاذب صدیقی) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے متعلقہ افسران کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور غیر ضروری شٹ ڈاؤن فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: روزمرہ معمولات زندگی کو سرانجام دینے کی غرض سے ہمیں کچھ داروں کی طرف سے بھی ان کی مرضی کو مقدم رکھنے پر مبنی اشارے اور پیغامات ملتے ہیں
موسم گرما کی اہمیت
مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ وقت لیسکو کے لیے بہت اہم ہے۔ ہم نے موسم گرما کے دوران ہر صورت بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانی ہے تاکہ عوام کو شدید موسم کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون کی 16 سیریز کی قیمتیں گر گئیں
فوری معائنہ اور ٹرپنگ کے مسائل
اس مقصد کے لیے متعلقہ افسران ٹرانسمیشن لائنز اور پولز وغیرہ کا خود معائینہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے دوران ٹرپنگ بھی ایک بڑا مسئلہ بن جاتی ہے جس کی وجہ سے صارفین کا نقصان ہونے کا خدشہ ہوتا ہے لہٰذا اس مسئلے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ بروقت مٹیریل ایشو کروائیں اور درست جگہ پر استعمال کریں۔
بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں
انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ موسم گرما کے دوران بجلی چوری کے واقعات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے، اس حوالے سے تمام افسران متحرک رہیں اور رینجرز کی مدد سے سخت سے سخت ایکشن لیں۔