نہروں کا معاملہ: سندھ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال

سندھ بار کونسل کی ہڑتال

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ بار کونسل کی جانب سے متنازع نہروں کے خلاف صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار میں مبتلا

وکلا کی کارروائیاں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وکلا نے سندھ ہائیکورٹ کی مرکزی عمارت کے دروازے بند کر دیے اور سائلین سمیت سرکاری عملے کو عدالتوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔ اسی طرح، سٹی کورٹ کے مرکزی دروازے بھی بند کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا مقصد سیاسی نظام میں اصلاحات لانا ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

ببرلو بائی پاس سکھر میں دھرنا

دوسری جانب، ببرلو بائی پاس سکھر میں وکلا کا دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: معاشرے میں دھوکے سے دوسری شادی کرنا معمول بن چکا، اداکارہ حریم فاروق

سیاسی جماعتوں کا احتجاج

واضح رہے کہ پنجاب میں نہروں کے تنازع پر سندھ میں پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور دیگر جماعتیں گزشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں۔ ان جماعتوں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نہریں بننے سے سندھ کا پانی کم ہو جائے گا۔ وفاق اور پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ نہروں کے معاملے کو متنازع بنایا جا رہا ہے، ارسا ایکٹ موجود ہے اور اس کی موجودگی میں کوئی بھی صوبہ کسی دوسرے صوبے کا پانی نہیں لے سکتا۔

بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا انتباہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وفاقی حکومت کو خبردار کر چکے ہیں کہ اگر متنازع نہروں کا منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو وفاقی حکومت سے علیٰحدہ ہونے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...