لاہور : اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے خلاف درجنوں مقدمات درج کرلئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گوتم اڈانی پر امریکہ میں رشوت کے الزامات: بھارت کے لیے ایک بڑا چیلنج
پولیس کی کارروائی
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
سخت سزاؤں کا مطالبہ
اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کا کہنا ہے کہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائےگی۔