سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو پاکستان رینجرز نے گرفتار کرلیا

گرفتاری کا واقعہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار کانسٹیبل پی کے سنگھ کو زیرو لائن عبور کر کے پاکستانی حدود میں ہونے پر پاکستان رینجرز نے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سورج سے نکلنے والے ایک کھرب کلوگرام وزنی ‘آگ کے گولوں’ کی تحقیق: بھارت کے شمسی مشن سے حاصل کردہ معلومات کی اہمیت کیا ہے؟
تفصیلات
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جلو کے دونا کے قریبی علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی سپاہی سرحد کی دوسری طرف پایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ سپاہی سے تحقیقات جاری ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی بی ایس ایف اہلکار کی گرفتاری کی خبر پر دعویٰ کیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار شدید گرمی میں سائے کی تلاش میں سرحد عبور کر گیا۔