آبی جنگ بھی چھڑ گئی۔۔۔پاکستان جواب اور دفاع کیلئے تیار۔۔۔ بھارت کا پانی بھی رک سکتا ہے ۔۔ بھارتی فوج پر بھی سوالات اٹھنے لگے

آبی جنگ کا آغاز
ایک طرف ”ٹیرف جنگ“ اور اب ”آبی جنگ“ بھی چھڑ گئی۔۔۔
بھارت کا پانی بھی رک سکتا ہے۔۔۔؟
سوال اٹھ چکا کہ کونسا بڑا ملک ”آبی جنگ“ میں اہم اور فیصلہ کن کردار ادا کرے گا؟
ایک دوسرے کا پانی بند کرنے کی ریت چلی تو خطے میں حالات ”نیا رخ“ اختیار کریں گے؟
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے کیلئے منصوبہ طلب
آبی دہشتگردی کا آغاز
”آبی دہشتگردی“ بھارت نے شروع کر دی، چناب اور جہلم کا پانی روک لیا۔۔۔
مودی سرکار نے پھر کیا ہے ”وار“
پاکستان ایک بار پھر جواب دینے کیلئے ہے ”تیار“۔۔۔ اب کی بار چائے کے ساتھ ”بسکٹ“ کھلانے یا ”ہائی ٹی“ کا پیغام بھی دیدیا گیا ہے۔
پانی کروڑوں پاکستانیوں کی ”لائف لائن“ ہے اور اس لائف لائن کی حفاظت ہر حال میں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پولیس نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کردی
بھارتی میڈیا کی لہر
اب کی بار مودی سرکار کی ”نیا نہیں لگے گی پار“۔۔۔ پہلگام واقعہ ثابت ہو گا ”کانٹوں کا ہار“۔۔۔ ہر دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا ایک ہی وطیرہ ہے کہ بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگاؤ، سچ چھپاؤ اور اپنی عوام کو بیوقوف بناؤ۔
بھارت کی ”آبی دہشتگردی“ نئی نہیں ہے، اس کی تاریخ بھی پرانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانا اور نوجوان نسل کو متاثر کرنا ہدف ہے، آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کا پہلا بیان
سندھ طاس معاہدہ
سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا مؤقف مضبوط اور پوزیشن مستحکم ہے۔۔۔
یاد رہے کہ بھارت میں انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کی حکومت اتحادیوں کی مرہون منت ہے اور کمزور بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔
انتخابات میں مودی جی کی جماعت کو صرف 36 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سولر بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ، دیوان انٹرنیشنل نے چین کی بہترین کمپنیوں کو پاکستان مدعو کیا
بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز
پہلگام حملہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کی شرمناک تاریخ میں ایک اور اضافہ ہے۔
پاکستان پر من گھڑت الزام تراشی بھارت کی پرانی روایت ہے، جو ہائبرڈ وار سکرپٹ کا حصہ ہے۔
پاکستان کو بدنام کرنا، عوام کی توجہ ہٹا کر انتخابات چوری کرنا بھارت کا پرانا حربہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر کے پاکستان دورے پر اہم بیان
مختلف واقعات کی تاریخ
پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والا حملہ بھی فالس فلیگ آپریشن کا تسلسل ہے، یہ حملہ عین اس وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر دورہ بھارت پر تھے۔
یہ حملے بھارتی خود ساختہ ہیں اور ان کا مقصد پاکستان مخالف بیانیہ تشکیل دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلاتاخیر پاکستان کا ساتھ دے: محسن نقوی
بھارتی میڈیا کے جھوٹ
بھارتی میڈیا کا جھوٹ اگلے ہی روز پکڑا گیا، پہلگام حملے میں مبینہ طور پر ہلاک بھارتی نیول افسر سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلی۔
زندہ بھارتی جوڑے نے کہا ”ہم زندہ ہیں، معلوم نہیں ہماری تصاویر کو بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جا رہا ہے؟“
یہ بھی پڑھیں: ججز کیلئے تالیاں نہ بجائیں، ججز ٹھیک ہوتے ہیں آپ انہیں خراب کر دیتے ہیں: چیف جسٹس
دفاعی ماہرین کے سوالات
دفاعی ماہرین نے بھی کئی سوال اٹھائے ہیں کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے عین نام نہاد حملے کے وقت ہی پاکستان کو سزا دینے کی ٹویٹ کیوں کی؟
کیا بھارت نے ماضی کے فالس فلیگ آپریشنز سے کچھ نہیں سیکھا؟
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز اناطولیہ پہنچ گئیں، ڈپلومیسی فورم 2025ء کے تحت بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گی
بھارتی گودی میڈیا کا کردار
بھارتی گودی میڈیا بغیر ثبوتوں اور زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کر سکتا، دنیا بھر میں سکھوں کو قتل کر کے بین الاقوامی دہشت گردی کے سرپرستی کا بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے بیان میں سعودی عرب کا ذکر تک نہیں، ذلفی بخاری کی وضاحت
پاکستان کی ملی یکجہتی
پاکستان میں سب متحد ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں بھارتی جارحانہ اور غیر قانونی اقدام کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور بآواز بلند کہہ رہے ہیں کہ پانی کا ہر قطرہ ہمارا حق ہے۔
اختتام
ہمیں بین الاقوامی قانون کا سہارا لینا ہوگا اور بھارت کی ”آبی دہشتگردی“ کے خلاف جدوجہد جاری رکھنی ہوگی۔ نوٹ: ادارے کا مضمون نگار کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔