پہلگام حملہ، نریندر مودی پہلی بار عوامی سطح پر بول پڑے

نریندر مودی کا پہلا عوامی ردعمل
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پہلگام میں پیش آنے والے دہشت گرد حملے پر اپنے پہلے عوامی ردِعمل میں شدید الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہولناک واردات میں ملوث دہشت گردوں اور سازشیوں کو ایسی سزا دی جائے گی جو ان کے تصور سے بھی باہر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل
وزیرِ اعظم کا اظہارِ ہمدردی
نیوز 18 کے مطابق ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پورا ملک صدمے میں ہے کہ بےگناہوں کو کس بےرحمی سے قتل کیا گیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت زخمیوں کے علاج کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ پی ٹی آئی قیادت کیخلاف درج
دہشت گردوں کے خلاف حکومت کا عزم
مودی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ان دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کو ڈھونڈ نکالے گا، اور انہیں زمین کے آخری کونے تک بھی پیچھا کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 140 کروڑ بھارتیوں کا عزم دہشت گردی کے ان آقاؤں کی کمر توڑ دے گا۔
خاموشی کی اپیل
جلسے کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نے تمام شرکاء سے حملے کے متاثرین کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی اپیل بھی کی۔