باہمی رضا مندی کے بغیر مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف
وزیراعظم کی اہم بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ باہمی رضامندی سے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، معروف پاکستانی ٹینس پلیئر اعصام الحق نے اہم بیان جاری کر دیا
نہروں کے معاملے پر صوبوں کی رضامندی
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نقد پیٹرول خریدنے پر کتنے روپے اضافی دینے ہوں گے ؟ حکومت کا حیران کن فیصلہ
بھارتی اعلانات کی تفصیل
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل بھارت نے جو اعلانات کیے، آج اس کی تفصیل ہم نے بلاول بھٹو زرداری کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس میٹنگ میں باہمی رضامندی سے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک مشترکہ مفادات کونسل سے باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوجاتا، مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مزید کوئی پیشرفت صوبوں کے درمیان اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک سے پہلے ٹماٹر، پیاز، لہسن اور چینی سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
مشترکہ مفادات کونسل کی آئندہ میٹنگ
آج طے کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کی میٹنگ 2 مئی کو بلائی جارہی ہے جس میں پی پی اور ن لیگ وفاقی حکومت کے ان فیصلوں کی تائید کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، حکومت جامع ترقی کے عزم پر کاربند ہے، ڈپٹی وزیر اعظم
بلاول بھٹو زرداری کا بیان
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا شکریہ کہ ہمارے تحفظات سنے اور فیصلے کیے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نہر نہیں بن رہی ہے، ہم لوگوں کی شکایات کو دور کرسکیں گے۔
کالاباغ ڈیم پر اقدام
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم پر تین صوبوں نے اعتراضات اٹھائے، اس پر بھی متفقہ فیصلہ لیا گیا۔ آج ہم صرف اتنا طے کر رہے ہیں کہ نئی نہریں نہیں بن رہیں۔








