خاتون محتسب پنجاب فیصل آباد پہنچ گئیں، الائیڈ ہسپتال اور سی ای او ایجوکیشن دفتر کا اچانک دورہ

خاتون محتسب پنجاب کا دورہ

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان نے الائیڈ ہسپتال اور سی ای او ایجوکیشن دفتر کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کی فعالیت کے بارے میں معلومات لیں اور تمام دفاتر میں ہراسمنٹ کی روک تھام کے لیے قانون سے آگاہی کے بارے میں پینا فلیکسز نمایاں جگہوں پر آویزاں کرانے کے احکامات دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید اور مسلم لیگ (ن) کے روابط ۔۔؟سینیٹر خلیل طاہر سندھو بھی بول پڑے

درخواستوں کی سماعت

نبیلہ حاکم خان نے فیصل آباد ریجنل آفس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور الائیڈ ہسپتال سے متعلقہ درخواستوں کی سماعت بھی کی۔ انہوں نے الائیڈ ہسپتال کی اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی سے 3 سال میں موصول درخواستوں کی تفصیل بھی طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں مزید 600 ڈے کیئر سینٹرز قائم کیے جائیں گے: پارلیمانی سیکرٹری سعدیہ تیمور کا تقریب سے خطاب

اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کی ٹریننگز

خاتون محتسب پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فیصل آباد ڈویژن میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کی ٹریننگز کرائی جائیں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری دفاتر میں فوکل پرسنز کا تقرر کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کے واقعات بڑھ رہے ہیں جن کی روک تھام کے لیے اجتماعی تحریک شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں خواتین کو کام کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی ترجیج ہے۔

میڈیا کا کردار

نبیلہ حاکم خان نے اپیل کی کہ ہراسمنٹ کے خلاف عوام تک آواز پہنچانے میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔ جنسی ہراسانی کے کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا اور چیک اینڈ بیلنس کو قائم کرنا ہوگا۔ ہر محکمہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو فعال کرے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...