طلباء میں لیپ ٹاپس کی تقسیم کی پہلی تقریب لاہور میں کب ہوگی؟ وزیر تعلیم نے بتا دیا

لیپ ٹاپس کی تقسیم کی تقریب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) طلباء میں لیپ ٹاپس کی تقسیم کی پہلی تقریب لاہور میں کب ہوگی۔۔؟ وزیر تعلیم پنجاب نے بتا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سا ہیوال میں وفاقی محتسب کے علا قائی دفتر کا افتتا ح، ادارے عوام کی شکا یات کے فوری ازالے کو یقینی بنا ئیں: اعجاز احمد قریشی
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت لیپ ٹاپس سکیم کے اجراء کی حتمی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں لیپ ٹاپس کی تقسیم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور تقسیم کار کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ لیپ ٹاپس تقسیم کے حوالے سے تقاریب تمام ڈویژنز میں منعقد کی جائیں۔ پہلے مرحلے میں 40 ہزار اور مجموعی طور پر 110،000 لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کا شادی حال میدان جنگ بن گیا، دلہا دلہن کے رشتے دار گتھم گتھا، پولیس اہلکاروں کی بھی پٹائی کر دی گئی
پہلی تقریب کی تاریخ
وزیر تعلیم نے کہا کہ لیپ ٹاپس تقسیم کی پہلی تقریب رواں ماہ کے آخر میں لاہور میں ہوگی، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب خود لیپ ٹاپس تقسیم کریں گی۔ اجلاس میں اپنے آئی ڈی کی جگہ والدین کے آئی ڈی پر اپلائی کرنے والے طلباء کو مشروط اہل قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایسے طلباء سے ایفی ڈیوڈ لے کر مشروط اہل قرار دیا جائے گا، اور طلباء سے رابطہ کر کے ان کا ڈِیٹا درست کرنے کے حوالے سے حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔ لیپ ٹاپ ہر حقدار کو ملے گا، تاہم اہل طلباء کو کوائف مکمل کرنا ہوں گے۔
بائیومیٹرک تصدیق کی ضرورت
رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ دینے سے قبل تمام طلباء کی بائیومیٹرک ویری فیکیشن لازمی ہوگی۔ اس ضمن میں طلباء کسی بھی ای سہولت سنٹر سے بائیومیٹرک تصدیق کروائیں اور سلپ لازماً ہمراہ رکھیں۔ نادرا سے تصدیقی سلپ رکھنے والا طالب علم ہی لیپ ٹاپ لے سکے گا۔