وہ 3 آئی فونز جن پر واٹس ایپ چلنا بند ہونے والا ہے
واٹس ایپ کی نئی تبدیلی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں دو ارب سے زائد افراد کی جانب سے استعمال کی جانے والی مشہور میسیجنگ ایپ واٹس ایپ جلد ہی تین معروف آئی فون ماڈلز پر کام کرنا بند کر دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 1965 میں پاک بحریہ کی وہ کارروائی جس نے بھارتی آبی فوج کے اوسان ہی خطا کردیے تھے
متاثرہ آئی فون ماڈلز
ڈیلی میل کے مطابق 5 مئی سے وہ صارفین جو اب بھی آئی فون 5 ایس، آئی فون 6 یا آئی فون 6 پلس استعمال کر رہے ہیں وہ اس ایپ کے ذریعے نہ پیغامات بھیج سکیں گے اور نہ ہی موصول کر سکیں گے۔ اس تاریخ کے بعد صرف وہی ایپل ڈیوائسز واٹس ایپ کی سپورٹ حاصل کریں گی جن میں iOS 15.1 یا اس سے جدید ورژن چل رہا ہوگا۔ اگر صارفین کا فون اس ورژن تک اپڈیٹ نہیں ہو سکتا تو واٹس ایپ اس پر مکمل طور پر بند ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم تنظیموں پر مکمل پابندی، قربانی کی کھالیں صرف رجسٹرڈ ادارے اکٹھی کر سکیں گے، سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
متروک ماڈلز کی حیثیت
یہ فون ماڈلز جو 2013 اور 2014 میں ریلیز ہوئے تھے، ایپل کی جانب سے 2016 میں بند کر دیے گئے تھے اور اب انہیں "متروک" قرار دیا جا چکا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایپل ان فونز کے لیے نہ تو سروس فراہم کرتا ہے، نہ پرزے، اور نہ ہی سکیورٹی اپڈیٹس جاری کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں طوفان دتواہ سے تباہی، پاک بحریہ نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں
سیکیورٹی فیچرز اور اپڈیٹس
واٹس ایپ کے ترجمان نے ڈیلی میل کو بتایا کہ ہر سال ہم جائزہ لیتے ہیں کہ کون سے ڈیوائسز اور سافٹ ویئر پرانے ہو چکے ہیں اور جن کے صارفین کی تعداد بھی کم ہے۔ ان میں سے بیشتر ڈیوائسز وہ ہوتی ہیں جو نئے سکیورٹی فیچرز یا ایپ چلانے کی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ تعلیم کے میدان میں بہت آگے ہے، خواتین کیلئے یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بھی ہے،یہاں گزرا ایک ایک دن خوبصورت لمحات کی یاد دلاتا ہے
نئی اپ ڈیٹس حاصل کرنے کا طریقہ
واٹس ایپ نے کہا ہے کہ اگر آپ کا فون ابھی بھی سپورٹ شدہ ماڈلز میں شامل ہے تو یقینی بنائیں کہ اس میں iOS 15.1 یا اس سے جدید ورژن انسٹال ہو۔ اس کے لیے سیٹنگز میں جا کر ’جنرل‘ اور پھر ’سافٹ ویئر اپڈیٹ‘ کے آپشن سے اپڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔
صارفین کی ردعمل
اس دوران ایک اور تبدیلی نے صارفین کو حیران کر دیا ہے، جب واٹس ایپ نے خاموشی سے تمام چیٹس کے نیچے دائیں جانب نیلے رنگ کا دائرہ شامل کر دیا ہے، جو کہ میٹا کی مصنوعی ذہانت (Meta AI) کے لیے شارٹ کٹ ہے۔ کئی صارفین نے سوشل میڈیا پر اس فیچر پر برہمی کا اظہار کیا ہے، اور اسے غیر ضروری اور خلل ڈالنے والا قرار دیا ہے۔








