تھائی لینڈ میں پولیس کا طیارہ گرکر تباہ، 6 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں طیارہ حادثہ
بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھائی لینڈ کی پولیس کا چھوٹا طیارہ ساحل کے قریب سمندر میں گر گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری حکومت گرانے کی ان کی اوقات ہے، نہ حیثیت، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
حادثے کی تفصیل
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے ہواہن ایئر پورٹ کے قریب سمندر میں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد ایک اور ٹیم کو پاکستان آنے سے روک دیا
پولیس کی جانب سے تصدیق
تھائی نیشنل پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر واقعے کی تفصیل میں بتایا ہے کہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا یہ طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کے لیے آزمائشی پرواز پر تھا۔
حادثے کا وقت اور متاثرین
تھائی ایمرجنسی سینٹر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا ہے، طیارے میں ایک پائلٹ اور 5 پولیس اہلکار سوار تھے۔