واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کے لیے اہم فیچر متعارف کرادیا
واٹس ایپ کا نیا فیچر: ایڈوانس چیٹ پرائیویسی
لاہور (ویب ڈیسک) انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے ’ایڈوانس چیٹ پرائیویسی‘ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ اس فیچر کے متعلق خبر رواں ماہ کے شروع میں لیک ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 8 شہروں پر فوری طور پر دفعہ 144 نافذ
پرائیویسی کی نئی جہت
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ فیچر پرائیویسی میں ایک نئی جہت ہوگی جو کہ دو انفرادی صارفین کے درمیان چیٹ اور گروپ دونوں صورتوں میں دستیاب ہوگی اور یہ فیچر آپ کو دوسروں کو آپ کا کانٹینٹ واٹس ایپ سے باہر لے جانے سے روکنے میں مدد دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا رائٹ سائزنگ منصوبے کے تحت 30 ہزار 968 سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
خصوصیات اور فوائد
اس آپشن کو آن کرنے کے بعد صارفین دوسروں کو چیٹ ایکسپورٹ کرنے، میڈیا کے آٹو-ڈاؤن لوڈ اور میسجز کو اے آئی فیچرز میں استعمال کرنے سے روک سکیں گے۔ واٹس ایپ کے مطابق فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین پُر اعتماد ہوں گے کہ جو بھی کچھ چیٹ میں کہا جا رہا ہے اس کو باہر نہیں لے جایا جا سکے گا۔
کیسے استعمال کریں
صارفین اس فیچر کو چیٹ کے نام کو ٹیپ کر کے ایڈوانس چیٹ پرائیویسی پر ٹیپ کر کے آن کر سکیں گے۔








