کوئٹہ میں دھماکا، 4 ایف سی اہلکار شہید، متعدد افراد زخمی

دھماکا کوئٹہ کے علاقے مارگیٹ میں
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ کے علاقے مارگیٹ میں فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ کے قریب دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان نے جویریہ سعود اور مایا خان کو سنجیدہ سوال پر غیر مناسب رویے پر آڑے ہاتھوں لے لیا
سیکیورٹی ذرائع کی اطلاعات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے دارالخلافہ مارگیٹ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوا۔ اس واقعے میں کم از کم 4 ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا یہ واقعی اوکاڑہ میں گرائے گئے بھارتی ڈرون کی ویڈیو ہے؟ کئی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شیئر ہونیوالی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
دھماکے کے بعد کی کارروائیاں
رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں۔ شہید اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: مودی سرکار پھر بے نقاب، مسلم دشمنی مہم پر ہندو بھی چیخ اٹھے، ویڈیو میں سچ سامنے آ گیا
شہید اور زخمی اہلکاروں کی تفصیلات
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں صوبیدار شہزاد امین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل اور سپاہی زاہد شامل ہیں۔ زخمیوں کی شناخت لانس نائیک ظفر، لائنس نائیک فاروق اور سپاہی خرم سلیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کاضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، سرغنہ بتور سمیت 4خوارج جہنم واصل ،3 زخمی
تحقیقات کا آغاز
ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
پچھلے واقعے کا ذکر
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں قلات کے دیہی علاقے امیری میں کبوتو کے مقام پر سڑک کنارے نصب امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں 2 خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوئے تھے۔