پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت دراصل کسے مسلح کررہا ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ
پاکستان کی سلامتی پر خطرات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ بھارت کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے مسلح کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
بھارت کے دہشت گردی کے منصوبے
جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے مسلح کررہا ہے تاکہ پنجاب اور سندھ سمیت پورے پاکستان میں دہشت گردی کی لہر پھیل جائے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان 2026 کے دوران ملک بھر میں خوشگوار موسم کی توقع، این ڈی ایم اے کا جائزہ جاری
پہلگام حملے پر وضاحت
خواجہ آصف نے کہاکہ پہلگام حملے میں جس تنظیم کا نام لیا جارہا ہے اسے کوئی جانتا بھی نہیں۔ پلواما اور سکھوں کے قتل میں بھی ایسی ہی ڈمی تنظیموں کے نام لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس پائپ لائن: پاکستان نے عالمی عدالت میں ایرانی مقدمے پر وکیل کرلیا
پاکستان کی تیاری
انہوں نے کہاکہ یہ بھارت کے انٹیلی جنس اہل کار ہیں جو قتل عام کر رہے ہیں، ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ رہیں گے۔ علاوہ ازیں وزیردفاع خواجہ آصف نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک بار پھر سازش کے تحت ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، فاروق ستار
جوہری ممالک کے درمیان کشیدگی
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دنیا کو دونوں جوہری ملکوں کے درمیان کشیدگی پر فکر مند ہونا چاہیے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، دونوں ملکوں کے درمیان تصادم کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کا دورہ بہاولپور گیریژن، مشق کا مشاہدہ، قومی خودمختاری کے دفاع کا عزم
نائب وزیراعظم کا بیان
اس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جیو نیوز کے پروگرام شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے تو ہمیں بھی دکھائے، ہم کھلے دل سے دیکھنے کےلیے تیار ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ البتہ ہمارے پاس بلوچستان میں راء کی مداخلت کے کافی شواہد موجود ہیں۔
سفارتی محاذ پر تیاری
انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی اور سفارتی محاز پر ہر طرح سے تیار ہیں۔ ہم نے بھارتی اقدامات کے جواب میں اقدامات اٹھا لیے ہیں۔ بھارت اگر کوئی ایڈونچر کرتا ہے تو اس کے لیے ہماری افواج تیار ہیں، بہتر ہوگا کہ بھارت کوئی غلط سوچ نہ رکھے۔








