مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرغي اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ مرغی کی فی کلو قیمت 15 روپے بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی خاتون محتسب پنجاب عائشہ حامد نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
سرکاری نرخنامہ
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق، لاہور میں سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 339 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 353 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران۔ اسرائیل جنگ، پاکستان نے کیا چیز ذخیرہ کرنا شروع کر دی؟ بڑی خبر
قیمت میں اضافہ کی تفصیلات
اس طرح گزشتہ روز کی نسبت مرغی کے فی کلو نرخ میں پندرہ روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، انڈے بھی مزید چار روپے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
انڈوں کی قیمت
انڈوں کی فی درجن قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گزشتہ روز فی درجن انڈوں کی قیمت 229 روپے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
ملتان کی قیمتیں
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 219 روپے مقرر کی گئی ہے۔
پچھلا نرخنامہ
گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے فی کلو تھا۔








