کے پی حکومت کا سولرائزیشن منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور میں توانائی کے مسائل کا حل
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں توانائی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھا لیے گئے، سولرائزیشن کا گزشتہ سالوں سے رکا ہوا منصوبہ فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں جلد گرمیوں کی تعطیلات کی ہدایت، مراسلہ جاری کردیا گیا کیونکہ ۔ ۔ ۔.
سولر نصب کرنے کے اقدامات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی سرکاری عمارتوں پر سولر لگانے کے فیصلے پر عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں صوبے کی جیلوں میں سولر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں مخصوص علاقوں میں سٹریٹ لائٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں پر سولر لگایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز، یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑی کمی
منصوبے کی تفصیلات
منصوبہ شروع کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے لیے وقت مخصوص کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی مراحل مکمل کرنے کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی 2 ماہ کے اندر ٹھیکیداروں سے بولی طلب کرے گا، جبکہ انرجی ڈیپارٹمنٹ 15 دن میں اس پراجیکٹ کو کابینہ میں پیش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عظمٰی بخاری سے سینیئر فنکاروں کی ملاقات، تھیٹر ڈراموں کو مہذب اور ثقافتی بنانے کیلیے 7 رکنی ایڈوائزری کمیٹی قائم
بجلی بل میں کمی کا امکان
45 دن میں محکمہ داخلہ اور محکمہ توانائی پائلٹ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کریں گے۔ سرکاری عمارتوں میں بجلی بل کی مد میں صوبہ 20 ارب روپے سے زائد دیتا ہے، اس منصوبے سے کم سے کم 10 ارب روپے کی بچت کی جا سکے گی۔
پرائیویٹ کمپنیوں کی شمولیت
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سولرائزیشن منصوبہ پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کیا جائے گا، اور پرائیویٹ کمپنیاں سولر کی دیکھ بھال کی بھی ذمہ دار ہوں گی۔