جن محکموں کا کام شہریوں کی حفاظت ہے وہی ہراساں کرتے ہیں: سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس ظفر راجپوت نے غیر ملکی شہری کو رہائش فراہم کرنے پر ہوٹل منیجر کو دھمکیوں کے کیس میں پولیس انسپکٹر کو طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے بات کریں گے: اعظم سواتی
مذکورہ کیس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی باشندوں کو رہائش فراہم کرنے پر پولیس کی ہوٹل منیجر کو مبینہ دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہوٹل مالک کو کہا گیا اگر چینی باشندوں کو رہائش فراہم کی تو کارروائی کی جائے گی، جبکہ پولیس کا مؤقف تھا کہ ہوٹل منیجر کو ہراساں نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں جعلی ایس ایچ او اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
جج کے ریمارکس
جسٹس ظفر راجپوت نے ریمارکس دیے کہ پولیس کے کرتوت ہی ایسے ہیں کہ ان پر یقین کرنا مشکل ہے، ایس ایچ او کہاں ہے، اس نے اس الزام کے بارے میں کیا کہا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد کے علم و فضل اور خوبصورت شخصیت نے ہمیں بہت متاثر کیا، انکے لیکچر کے بعد یوتھ موومنٹ کے مرکزی دفتر کی طرف دوڑ ہوتی۔
وکیل کی دلیلیں
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا ایس ایچ او کا بیان ریکارڈ پر ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ہوٹل منیجر کو ملاقات کے لیے بلایا تھا، جس پر عدالت نے کہا کہ ریکارڈ پر سب انسپکٹر عبد القیوم کا بیان ہے، کسی اور کے دستخط نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لدھیانہ میں سردار موہن سنگھ ثقافتی میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، دس سے پندرہ ہزار افراد کا اجتماع تھا، بیرون ممالک سے آئے وفود شامل تھے
عدالت کا فیصلہ
وکیل کا کہنا تھا کہ یہ بیان ایس ایچ او کی جانب سے عبد القیوم نے لکھا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ ایس ایچ او کب سے اتنا بڑا افسر ہو گیا کہ اس کی جانب سے کوئی اور بیان داخل کرے، بیان کو ایس ایچ او کے بیان کی حیثیت سے پیش کرنے والوں نے غلط بیانی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ میں کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے تقریب ،مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید تھے
پولیس اہلکاروں کی معذرت
کمرہ عدالت میں موجود پولیس اہلکاروں اور سرکاری وکیل نے معذرت طلب کرلی، عدالت نے کہا کہ یہاں بیٹھ کر معلوم ہو جاتا ہے کہ کیسے ہوٹلوں میں کمرے بک کروائے جاتے ہیں اور کھانے منگوائے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان نے اپنا موازنہ ایک مشہور اداکارہ سے کردیا
پولیس کی کارروائی پر تنقید
جسٹس ظفر راجپوت کا کہنا تھا کہ پولیس یا انٹیلی جنس اہلکار ہوٹل جا کر کسی کا بھی پاسپورٹ یا ریکارڈ چیک کر سکتے ہیں، سفید پوش منیجرز کو تھانے طلب کرنا اور لاک اپ کی دھمکیاں دینا کون سا قانون ہے؟ محکموں کا کام شہریوں کی حفاظت ہے، یہی ہراساں کرتے ہیں، کسی کا کاروبار تباہ ہو جائے، کسی کی عزت برباد ہو جائے انہیں خیال ہی نہیں ہے۔
پولیس کے خلاف درخواست
یاد رہے کہ صدر میں واقع ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے پولیس کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے انسپکٹر آغا معشوق علی کو حلف نامے کے ساتھ 14 مئی کو طلب کر لیا۔








