جن محکموں کا کام شہریوں کی حفاظت ہے وہی ہراساں کرتے ہیں: سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس ظفر راجپوت نے غیر ملکی شہری کو رہائش فراہم کرنے پر ہوٹل منیجر کو دھمکیوں کے کیس میں پولیس انسپکٹر کو طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیٹرینز ایبک پولو کپ 2024ء میں دو اہم مقابلے
مذکورہ کیس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی باشندوں کو رہائش فراہم کرنے پر پولیس کی ہوٹل منیجر کو مبینہ دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہوٹل مالک کو کہا گیا اگر چینی باشندوں کو رہائش فراہم کی تو کارروائی کی جائے گی، جبکہ پولیس کا مؤقف تھا کہ ہوٹل منیجر کو ہراساں نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، ڈی چوک کو ایک مرتبہ پھر کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا
جج کے ریمارکس
جسٹس ظفر راجپوت نے ریمارکس دیے کہ پولیس کے کرتوت ہی ایسے ہیں کہ ان پر یقین کرنا مشکل ہے، ایس ایچ او کہاں ہے، اس نے اس الزام کے بارے میں کیا کہا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بننا معجزہ تھا، قائد اعظم کو2 بار روتے دیکھا، شاید انہیں اتنے بڑے پیمانے پر ہجرت اور قتل و غارت کا اندازہ نہ تھا ورنہ ضرور اس کا بندوبست کرتے
وکیل کی دلیلیں
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا ایس ایچ او کا بیان ریکارڈ پر ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ہوٹل منیجر کو ملاقات کے لیے بلایا تھا، جس پر عدالت نے کہا کہ ریکارڈ پر سب انسپکٹر عبد القیوم کا بیان ہے، کسی اور کے دستخط نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس؛ فواد چودھری نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی
عدالت کا فیصلہ
وکیل کا کہنا تھا کہ یہ بیان ایس ایچ او کی جانب سے عبد القیوم نے لکھا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ ایس ایچ او کب سے اتنا بڑا افسر ہو گیا کہ اس کی جانب سے کوئی اور بیان داخل کرے، بیان کو ایس ایچ او کے بیان کی حیثیت سے پیش کرنے والوں نے غلط بیانی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی ادائیگیاں تاحال نہیں ہوسکی
پولیس اہلکاروں کی معذرت
کمرہ عدالت میں موجود پولیس اہلکاروں اور سرکاری وکیل نے معذرت طلب کرلی، عدالت نے کہا کہ یہاں بیٹھ کر معلوم ہو جاتا ہے کہ کیسے ہوٹلوں میں کمرے بک کروائے جاتے ہیں اور کھانے منگوائے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
پولیس کی کارروائی پر تنقید
جسٹس ظفر راجپوت کا کہنا تھا کہ پولیس یا انٹیلی جنس اہلکار ہوٹل جا کر کسی کا بھی پاسپورٹ یا ریکارڈ چیک کر سکتے ہیں، سفید پوش منیجرز کو تھانے طلب کرنا اور لاک اپ کی دھمکیاں دینا کون سا قانون ہے؟ محکموں کا کام شہریوں کی حفاظت ہے، یہی ہراساں کرتے ہیں، کسی کا کاروبار تباہ ہو جائے، کسی کی عزت برباد ہو جائے انہیں خیال ہی نہیں ہے۔
پولیس کے خلاف درخواست
یاد رہے کہ صدر میں واقع ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے پولیس کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے انسپکٹر آغا معشوق علی کو حلف نامے کے ساتھ 14 مئی کو طلب کر لیا۔