بشریٰ انصاری کو زارا نور عباس کے ڈانس کی تعریف کرنے پر شدید تنقید کا سامنا
بشریٰ انصاری کی بھانجی کی ویڈیو پر ردعمل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو اپنی بھانجی زارا نور عباس کی کلاسیکل ڈانس کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلم ”گھوسٹ سکول” ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 میں نمائش کے لیے منتخب
زارا نور عباس کا ڈانس ویڈیو
حال ہی میں زارا نور عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کلاسیکل رقص کرتی نظر آئیں۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں زارا نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پریگنینسی کے بعد سے ڈانس کرنا چھوڑ دیا تھا تاہم اب وہ دوبارہ اپنے فن ’کتھک‘ کی طرف لوٹ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی: عظمیٰ بخاری
بشریٰ انصاری کا تبصرہ
زارا کی اس ویڈیو پر ان کی خالہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کمنٹ کرتے ہوئے زارا کو خوب سراہا اور خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ہر ہفتے میں ایک مرتبہ زارا کو ڈانس کرتا دیکھنا چاہتی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے بشریٰ انصاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور اس ویڈیو پر بھرپور تبصرے کیے۔
سوشل میڈیا پر تنقید
سوشل میڈیا صارفین نے بشریٰ انصاری کو زارا کا ڈانس سراہنے پر شیدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ کے اس ردعمل پر حیران ہیں۔








