اب 20 سال سے پرانی گاڑیاں موٹروے پر نہیں چلیں گی، ہمیں جانوں کی حفاظت کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے: عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر مواصلات کا اہم اعلان
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہمیں جانوں کی حفاظت کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ اب 20 سال سے پرانی گاڑیاں موٹروے پر نہیں چلیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن کاروبار سے منسلک خاتون کی کئی روز پرانی لاش گھر سے برآمد
کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا دورہ
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اسلام آباد میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ چاق چوبند دستے نے سلامی دی۔ وفاقی وزیر نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان نے واقعی رافیل طیارے گرائے، صحافی نے بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل سے سوال کیا تو کیا جواب ملا؟ بھارتیوں کو پریشان کردیا
حادثات کی روک تھام
وفاقی وزیر نے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پر ایک ہی مقام پر بار بار حادثے ہورہے ہیں۔ آئی جی حکمت عملی بنائیں۔ ہمیں جانوں کی حفاظت کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔
نئی پالیسیوں کا اعلان
عبدالعلیم خان نے کہا کہ اب 20 سال سے پرانی گاڑیاں موٹروے پر نہیں چلنے دی جائیں گی۔ اووراسپیڈنگ اور ایکسل لوڈ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔ کمرشل ڈرائیورز کی تربیت لازمی ہے۔ 3 ماہ میں تمام کمرشل گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں۔








