وزیراعظم اور انکی ٹیم نے عوامی موقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے عوامی موقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار کی شہادت: ڈی چوک میں مظاہرین کے تشدد کے نتیجے میں نماز جنازہ ادا
گورنر پنجاب سے ملاقات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی جس دوران متنازع کینالز کا مسئلہ حل ہونے پر دونوں رہنماو¿ں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: سیلینا گومز نے منگنی کرلی
سیاسی بصیرت کی تعریف
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت سے نہری تنازع حل ہوا، وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے عوامی مو¿قف کو سنا، مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا گلگت بلتستان میں دریا میں گاڑی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
ملکی استحکام اور صوبوں کا کردار
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قوم متحد ہے، بھارت کسی بھی جارحیت کا سوچ بھی نہیں سکتا، پاکستان کے داخلی استحکام میں تمام صوبے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
سندھ حکومت کا عزم
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، سندھ اور پنجاب کے درمیان تعاون ملکی ترقی کا ضامن ہے۔