جاپان، 30 سال کی سروس کے بعد بس ڈرائیور ایک غلطی سے 84 ہزار ڈالر کی پینشن سے محروم ہوگیا۔
جاپانی بس ڈرائیور کی غلطی
ٹوکیو (آئی این پی )جاپان میں 30 سال تک بس چلانے والے بس ڈرائیور کی ایک غلطی نے اسے 84 ہزار ڈالر کے ریٹائرمنٹ پیکیج سے محروم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: معاہدہ ابراہیمی کا بنیادی مقصد مسلمان ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرانا ہے: نجم سیٹھی
واقعے کی تفصیلات
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ڈرائیور مسافر بس کے کرایوں میں 7 ڈالر چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد اپنا 84 ہزار ڈالر کا ریٹائرمنٹ پیکیج کھو بیٹھا۔ یہ واقعہ 2022 میں پیش آیا تھا جب کیوٹو میونسپل ٹرانسپورٹیشن بیورو کے اراکین نے جاپانی شہر کے ایک بس ڈرائیور کو فوٹیج میں معیاری طریقہ کار کے مطابق کرایہ پروسیسنگ مشین میں ڈالنے کے بجائے ایک ہزار ین کا بل جیب میں ڈالتے ہوئے دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایسے کوشواہد موجود نہیں کہ پاکستان ایئر فورس کو کوئی بڑا نقصان ہوا، معروف امریکی ماہر امور سیکیورٹی پروفیسر کرسٹین فیئر
تحقیقات اور نتائج
جب اس شخص سے تفتیش کی گئی تو اس نے جھٹلا دیا جس کے بعد اسے نوکری سے نکال دیا گیا اور اس کا 12 ملین ین سے زیادہ کا ریٹائرمنٹ فنڈ منسوخ کر دیا گیا۔
عدالتی فیصلہ
اپنی 12 ملین ین ($84,000) پینشن سے محروم ہونے کے بعد ناراض بس ڈرائیور نے مقدمہ کیا، جس کا فیصلہ رواں ماہ کے ابتدائی دنوں میں آیا جس کے مطابق مذکورہ بس ڈرائیور کیس ہار گیا۔ جاپانی اخبار کے مطابق کیوٹو ٹرانسپورٹیشن بیورو نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا ہے۔








