محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 26 سے 30 اپریل کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، ہیٹ ویو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے 26 سے 30 اپریل کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے اور ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ اجلاس تک سندھ ہائیکورٹ کے ججز آئینی مقدمات سن سکتے ہیں، وزیر قانون

آب و ہوا کی تبدیلی

محکمہ موسمیات کے مطابق 26 اپریل سے ہوا کا دباؤ بالائی فضا میں داخل ہوگا جو 27 اپریل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا۔ اس دوران جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ اسلام آباد، وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں 5 روز سے انٹرنیٹ سروس متاثر

بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 30 اپریل سے بارش کا سبب بننے والی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے نتیجے میں کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 30 اپریل سے یکم مئی کے دوران بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ یکم مئی کے بعد ہیٹ ویو کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 278 کی لاشیں کہاں ہیں جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ قتل کیا گیا ہے، رانا ثناءاللہ کا استفسار

پنجاب میں گرمی کی شدت

دریں اثنا، پنجاب سمیت ملک بھر میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی ہے، پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں سورج سوا نیزے پر آ گیا ہے، شدید گرمی سے شہری بے حال ہونے لگے ہیں۔ لاہور سمیت تمام اضلاع میں موسم خشک ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت مزید بڑھ رہی ہے۔ شدید گرم موسم کی وجہ سے گھروں اور دفاتر میں ایئر کولر اور ایئر کنڈیشنرز کا استعمال بڑھنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

کراچی کی موسمی صورت حال

علاوہ ازیں موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو تین دن تک پنجاب میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جبکہ موسم خشک رہے گا اور گرمی کی شدت میں بھی بتدریج اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب شہر قائد پر تیز دھوپ کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ شہر میں اس وقت مطلع صاف ہے مگر تیز دھوپ کا راج ہے، جبکہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔ ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

Categories: ماحولیات

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...