پنسل سے بھی پتلا، آئی فون 17 کی نئی ویڈیو لیک ہوگئی
آئی فون 16 کی آمد
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ستمبر 2024 میں آئی فون 16 سیریز کو متعارف کرایا تھا۔ نئے ماڈلز کے پیش ہونے میں مزید وقت درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کا ویزا اپلائی کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
آئی فون 17 کے لیکس
نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 سیریز کے بارے میں لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں 2025 کے آئی فون ماڈل کی جھلک ایک ویڈیو میں دیکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی سفارتکار نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا
ویڈیو کی تفصیلات
یوٹیوب پر Unbox Therapy نامی چینل نے نئے آئی فون کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ چینل کے میزبان لیوس جارج نے چین میں نئے آئی فونز کے مینوفیکچررز کے ڈمی ماڈلز پر ایک نظر ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2025: ٹی بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
آئی فون 17 کی خصوصیات
ویڈیو کے مطابق، آئی فون کا آنے والا ماڈل سابقہ ماڈلز کی نسبت زیادہ پتلا ہوسکتا ہے۔ موٹائی 5.65mm یعنی پنسل سے بھی پتلی ہونے کی توقع ہے۔ اگر یہ دعویٰ صحیح نکلتا ہے، تو یہ ایپل کا اب تک کا سب سے باریک سمارٹ فون بن جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہیڈ کوچ مائیک ہیسن چھٹیاں گزارنے اپنے وطن نیوزی لینڈ چلے گئے
پروٹوٹائپ ڈیزائن کی جھلک
اس سے قبل، ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں ایک پروٹوٹائپ ڈیزائن کا خاکہ شیئر کیا گیا۔ اس سے عندیہ دیا گیا کہ آئی فون 17 ماضی کے ماڈلز سے مختلف ہوگا۔
نئی خصوصیات
یہ بھی بتایا گیا کہ نئے آئی فونز میں ڈائنامک آئی لینڈ کا حجم کم کیا جائے گا، اور یہ ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔ 9 ٹو 5 میک کی ایک رپورٹ کے مطابق، آئی فون 17 ایئر ایپل کے آئی فون پرو ماڈلز کے مقابلے میں 25 فیصد پتلا ہوگا۔








