بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کردیا
بھارتی وزارتِ آبی وسائل کا پیغام
نئی دہلی/اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق پاکستان کو تحریری طور پر آگا ہ کردیا۔ بھارتی وزارتِ آبی وسائل کی سیکرٹری دیباشری مکھرجی نے پاکستانی ہم منصب سید علی مرتضیٰ کو ایک باضابطہ خط لکھ کر آگاہ کیا کہ بھارت نے فوری طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی تنازعات اور اسلحہ ساز کمپنیوں کی خوشحالی: وہ ادارے جنہوں نے صرف ایک سال میں 632 ارب ڈالر کمائے
معاہدے کا جائزہ لینے کی ضرورت
خط کے متن کے مطابق معاہدے کے نفاذ کے بعد خطے میں آبادیاتی تبدیلیوں، صاف توانائی کی ترقی کی ضروریات اور پانی کی تقسیم سے متعلق بنیادی تبدیلیوں کی وجہ سے معاہدے کا ازسرِ نو جائزہ لینا ضروری ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کے لیے بری خبر
پاکستان پر الزامات
خط میں الزام لگا یا گیا کہ پاکستان کی جانب سے مسلسل سرحد پار دہشت گردی کی حمایت اور سندھ طاس معاہدے میں مذاکرات سے انکار نے صورتحال کو مزید خراب کیا جس کے نتیجے میں بھارت نے اپنے تمام آبی حقوق کے مکمل استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت کے قومی مفاد کی حفاظت
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معاہدوں کو نیک نیتی سے نبھانا ضروری ہوتا ہے، لیکن موجودہ حالات میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کے قومی مفاد میں ناگزیر ہو گیا ہے۔
ؒ








