پاکستان ایٹمی طاقت ہے، جنگ کی تو بہت مارے گا: سابق بھارتی جنرل

بھارتی جنرل کا پاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے پر انتباہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی جنرل نے حال ہی میں بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ پاکستان اب بھی ایک ایٹمی قوت ہے اور جنگ کو برداشت کرنے کی کافی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم پر جنسی ہراسانی کا الزام، اندراج مقدمہ کے لیے رجوع کرنے والی خاتون لاہور ہائی کورٹ طلب
پہلگام واقعہ
روزنامہ امت نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ ریٹائرڈ بھارتی فوج کے افسر لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے پہلگام واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسے سیاحوں پر ہونے والا سب سے مہلک حملہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جانی ڈیپ نے 650 ملین ڈالر گنوا دیے، دیوالیہ پن کے قریب
حکمت عملی اپنانے کی ضرورت
رپورٹ کے مطابق جنرل ایچ ایس پناگ نے بھارتی حکام کو جذبات میں آ کر جوابی کارروائی کرنے کے بجائے سوچ سمجھ کر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی صحافت: یونیسکو کے تعاون سے صحافیوں کے لیے فیلوشپ کا اعلان
جذبات کی بنیاد پر فیصلہ نہ کرنے کا مشورہ
ریٹائرڈ جنرل کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو عوامی جذبات کی بنا پر جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کیخلاف تیسراون ڈے، قومی ٹیم کے2کھلاڑی انجری کا شکار
پاکستان کی طاقت کے بارے میں انتباہ
انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان اب ایک ایٹمی طاقت ہے اور محدود جنگ کو برداشت کرنے کی کافی صلاحیت رکھتا ہے۔ "بھارت کے پاس کسی بھی میدان میں میزائل، ڈرون یا فضائی، سمندری طاقت کوئی بڑا تکنیکی فائدہ نہیں ہے جو وہ بغیر کسی خطرے کے جوابی حملے کر سکے۔"
یہ بھی پڑھیں: بھابی نے شوہر کے ساتھ مل کر 22 سالہ دیور کا نکاح دلہن کی ماں سے کروا دیا
جوابی کارروائی کی صلاحیت
سابق بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے پاس جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیت موجود ہے، لہٰذا ہمیں اس کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
مقبوضہ کشمیر میں افسوسناک واقعہ
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے مسلمان اکثریتی علاقے اور مشہور سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔