مودی کو جب بھی سیاسی دباؤ آتا ایسا ڈرامہ کرتا ہے: رانا تنویر حسین

تصريحات رانا تنویر حسین
شیخوپورہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مودی کو جب بھی سیاسی دباو آتا ہے تو اس قسم کا ڈرامہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رنگ روڈ پر ABS Developers نے ایک اور ٹاور کی تعمیر شروع کر دی، بحریہ رنگ روڈ انٹرچینج سے صرف 10 سیکنڈ کی دوری پر
بھارتی خود ساختہ واقعات
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا خود ساختہ ہے، ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان جس دہشت گردی کا شکار ہے اس میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
پاکستان کا جواب
انہوں نے کہا کہ انڈیا کو اس کی زبان میں ہی جواب ملے گا، ہماری افواج دنیا کی بہترین فوج ہے، اگر انڈیا نے پانی بند کیا تو ہم اسے جنگ تصور کریں گے۔
بھارتی ایئر لائنز پر اثرات
وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ایئر لائن کے لئے فضائی حدود بند کرنے سے اسے اربوں کا نقصان ہو رہا ہے، مودی کو جب بھی سیاسی دباو آتا ہے تو اس قسم کا ڈرامہ کرتا ہے، پاکستان الرٹ ہے بھارت جیسا کرے گا ویسا جواب دیں گے، مودی بنیادی طور پر ایک دہشت گرد ہے۔