ٹیرف جنگ، ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی ہم منصب سے رابطہ

ٹیلی فونک رابطہ
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر سے ٹیلی فونک رابطے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی صدر نے مجھے فون کیا، چین کے ساتھ مذاکرات پر اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریا:جوڑے کا مالی فائدے کے لئے 43 برس میں 12 بار شادی اور طلاق کا انکشاف
چینی وزارت خارجہ کا بیان
گزشتہ روز چین نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تردید کی تھی۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
امریکی صدر کا موقف
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ٹیرف کے معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا تھا کہ چین کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے۔ اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ڈیلنگ بہت اچھی کرنے جا رہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا۔ اگر چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔