پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی نائب صدر بھی مشکل میں پڑ گئے

پاکستانی فضائی حدود کی بندش

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو پروازوں کے رخ موڑنا پڑگئے۔ بھارتی نائب صدر کی خصوصی پرواز کو دلی سے اٹلی جاتے ہوئے تاخیر ہوئی اور ڈیڑھ گھنٹہ طویل فاصلہ اختیار کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.92 فیصد کی مزید کمی، سالانہ شرح منفی 3.52 فیصد ہوگئی

بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر

ٹورنٹو، نیو یارک، لندن، ڈنمارک اور دمام سے دلی کی پروازیں دو گھنٹے جبکہ برمنگھم، سان فرانسسکو، فرینکفرٹ اور پیرس سے دلی کی پروازیں 2 گھنٹے طویل ہوگئیں۔ ایمسٹرڈیم اور آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے دلی کی پروازیں بھی دو گھنٹے طویل ہوگئیں۔ طویل دورانیے کی بین الاقوامی پروازوں کو کئی دیگر ملکوں کے ایئرپورٹس پر اتارنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

خصوصی پروازوں کی تفصیلات

شارجہ امرتسر پرواز کو احمدآباد اور ٹورنٹو دلی کی پرواز کو ڈنمارک میں اتارا گیا۔ ابوظبی میں اتاری گئی پیرس اور لندن کی پروازیں ری فیولنگ کے بعد دلی پہنچیں۔

پروازیں منسوخ

الماتے اور تاشقند کےلیے 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ دبئی امرتسر کی پرواز ڈھائی گھنٹے طویل ہوگئی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...