پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور مودی سرکار پر سوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کے ساتھ بھارتی فورسز نے کیا سلوک کیا ۔۔۔؟ ویڈیو دیکھیں

بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن
لاہور (طیبہ بخاری سے) بھارتی فورسز کا بے گناہ کشمیری مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جو بھی فاشسٹ مودی سرکار پر سوال اٹھاتا ہے، اسے گرفتار کرکے فیک انکاؤنٹر میں مار دیا جاتا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور مودی سرکار پر سوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کو بھارتی فوج نے جبراً گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے مذاکرات کی تیاری، منی بجٹ کیلئے 7 تجاویزموجود
کشمیری صحافی کے سوالات
کشمیری صحافی نے سوال اٹھائے تھے کہ "سخت ترین سیکیورٹی کے باوجود پہلگام میں دہشتگردی کیوں ممکن ہوئی؟ پہلگام تک جاتے جاتے مجھے 10 چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے، حملے کے وقت 7 لاکھ سے زائد بھارتی فوج اور سیکیورٹی ایجنسیاں کیا کر رہی تھیں؟"
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کا آئینی ترامیم کیخلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا عندیہ
حملے کے بعد کی صورتحال
بھارتی فوج کی کارروائیاں
ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی فوج اپنی نااہلی چھپانے کے لیے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بے گناہ کشمیروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات 8 لاکھ سے زائد بھارتی فوج آئے روز جعلی انکاؤنٹرز کا ڈرامہ رچاتی ہے۔ بھارتی فوج کا وطیرہ ہے کہ ہر فالس فلیگ آپریشن کے بعد بے گناہ مسلمانوں کو نشانہ بناتی ہے۔