پنجاب کا ہر بچہ، ہر ماں، ہر خاندان ہماری ترجیح اور تحفظ ہمارا مشن ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملیریا ایک خطرناک مگر قابلِ علاج مرض ہے، خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ ملیریا کا خاتمہ اور صحت مند معاشرہ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا دورہ
حکومت کی حکمتِ عملی
پنجاب حکومت کی جانب سے انسدادِ ملیریا کے لیے جدید حکمتِ عملی اور مؤثر عملدرآمد جاری ہے۔ ملیریا سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب نے خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے غذر میں 300 انسانی جانیں بچانیوالے چرواہوں کو اسلام آباد مدعو کرلیا
علاج اور بچاؤ کی سہولیات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں اینٹی ملیریا سپرے مہمات، مفت ٹیسٹ اور علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ملیریا ہاٹ سپاٹ اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں بروقت طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ عوام ملیریا کے خاتمے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، صاف پانی کو ڈھانپیں، مچھردانیوں کا استعمال کریں۔
پنجاب کا تحفظ ہمارا مشن
پنجاب کا ہر بچہ، ہر ماں، ہر خاندان ہماری ترجیح ہے اور ان کا تحفظ ہمارا مشن ہے۔








