وزیر اعظم کی حجاج کرام کا معاملہ سعودی حکومت کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی
وزیر اعظم کا حجاج کرام کے معاملے پر موقف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے انتظامی غفلت کی وجہ سے رہ جانے والے حجاج کرام کا معاملہ سعودی حکومت کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرا دی۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر 24 گھنٹوں میں 948 ڈرونز سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ
وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات
چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور سینیٹر عطاء الرحمان کی سربراہی میں ایک وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور رہ جانے والے 67 ہزار حجاج کرام کے حوالے سے گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ جب اتنا بڑا وقوعہ ہونے جا رہا تھا تو کوئی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور تمام ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
حجاج کرام کی مدد کے عزم کا اظہار
وزیر اعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ حجاج کرام کے معاملے پر ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار سے کہیں گے کہ وہ سعودی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھائیں۔








