بلوچستان میں زلزلہ
زلزلے کی شدت
ژوب (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع ژوب میں 2 اعشاریہ 8 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیلی حملے سے قبل ویپن گریڈ کے قریب افزودہ یورینیم کے ذخائر بڑھا لیے تھے، آئی اے ای اے
زلزلے کی تفصیلات
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.8 اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے جنوب مشرق میں 100 کلومیٹر تھا۔
نقصان کی رپورٹ
ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔








