کیا پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو دیگر ممالک کے ویزے نہیں ملیں گے؟
پاکستان اور بھارت میں کشیدگی
نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے شہریوں کو اپنے ملک سے نکلنے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9مئی میں سہیل آفریدی سمیت جو بھی ملوث ہیں اُنہیں سزا ہونی چاہیے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
سکھ کمیونٹی کا مذہبی احترام
ایسے موقع پر بھی پاکستان نے سکھ کمیونٹی کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کے لیے ویزے بند نہیں کیے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی خاتون محتسب پنجاب کاکنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج و یونیورسٹی کا اچانک دورہ
بھارت کی افواہیں
ایسی صورتحال میں سکھ کمیونٹی کو گمراہ کرنے کے لیے بھارت میں یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ پاکستان جانے والے سکھ یاتریوں کے دنیا بھر کے ممالک کے ویزے نہیں ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے فیٹینیل کی سمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کردیے
جھوٹی افواہوں کی تردید
اس جھوٹی افواہ کی تردید کرتے ہوئے پاکستانی پولیس اہلکار نے بابا گرو نانک کے دربار پر سکھ برادری سے بات کی اور انہیں بتایا کہ یہ سب جھوٹی افواہیں ہیں۔ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو دیگر ممالک کے بھی ویزے ملیں گے۔
پنجابی بھائی چارہ
اس کا کہنا تھا کہ سرحد کے دونوں طرف بسنے والے پنجابی آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ دونوں اطراف کے پنجابیوں میں کتنی محبت ہے۔








