پاکستانی بزنس پرسن یاسمین کنول کو صدمہ، تاوان ادا نہ کرنے پر بھتیجے کو انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا

قتل کی دردناک واردات

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں عرصہ دراز سے مقیم پاکستانی بزنس پرسن یاسمین کنول کے 15سالہ بھتیجے عزیر کو 40 لاکھ روپے تاوان ادا نہ کرنے پر انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھلی کچہری کا انعقاد

واقعہ کی تفصیلات

چاہ باوے والا کھوہ دھالہ کلاں، کوٹ رادھا کشن کے نزدیک نویں کلاس کے طالب علم پندرہ سالہ عزیر کو 40 لاکھ روپے تاوان ادا نہ کرنے پر بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ مقتول تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس نے سفاک ملزم کو حراست میں لے لیا، جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور ملزم کی نشان دہی پر مقتول کی گلی سڑی نعش جھاڑیوں سے برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 3 سالہ بچی کا بہیمانہ قتل، لاش کچرا کنڈی سے برآمد

ملزم کی پس منظر

سفاک ملزم حال ہی میں بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان واپس آیا تھا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں مقتول کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا جس کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

یاسمین کنول کی اپیل

اس جانکاہ صدمہ کی خبر ملتے ہی یاسمین کنول اپنے بھتیجے عزیر کی تجہیز و تکفین کے لیے اپنے آبائی علاقہ قصور چلی گئیں۔ یاسمین کنول نے بذریعہ سوشل میڈیا اپنے آڈیو/ویڈیو پیغام میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، پرائم منسٹر پاکستان محمد شہباز شریف، چیف منسٹر پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ ان کے بھتیجے عزیر کے قاتلوں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...