پہلگام حملہ، بھارتی وزیرداخلہ کی سکیورٹی ناکامی کا ملبہ ہوٹل مالکان پر ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

پہلگام حملے میں سکیورٹی ناکامی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی پہلگام حملے میں سکیورٹی ناکامی کا ملبہ ہوٹل مالکان پر ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ارسا کو خط، ٹی پی لنک کینال بند کرنے کا مطالبہ
ہوٹل مالکان پر الزام
جیونیوز کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے کل جماعتی میٹنگ میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں ہوٹل مالکان نے پولیس سے اجازت نامہ لیے بغیر بیسراں سبزہ زار سیاحوں کیلئے کھولا تھا، اس لیے وہاں سکیورٹی نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں 35 افراد کو کچلنے والا شخص طلاق کے بعد زمین کے تنازع پر ناخوش تھا
اہلکار کا ردعمل
امت شاہ کی سکیورٹی ناکامی کا ملبہ ہوٹل مالکان پر ڈالنے کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب مقبوضہ جموں وکشمیر حکومت کے سینیئر اہلکار نے واضح کیا ہے کہ بیسراں سیاحتی مقام پر جانے کیلئے پولیس کا اجازت نامہ کبھی درکار ہی نہیں تھا۔
بیسراں کا دورہ
انہوں نے بتایا کہ بیسراں سیاحتی مقام تقریباً سارا سال کھلا رہتا ہے اور 35 روپے ٹکٹ ہے۔