ہفتہ وار بھارت کی کتنی پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں؟ بڑا انکشاف

پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی
لاہور (آئی این پی) - پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضا کے استعمال پر پابندی لگانے سے بھارتی کئی پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات
پروازوں کا جائزہ
عالمی سطح پر پروازوں کی مانیٹرنگ کرنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق، ہفتہ وار تین سو بھارتی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں جبکہ پی آئی اے کی پروازوں کی کوئی خاص تعداد بھارتی فضائی حدود استعمال نہیں کرتی ہیں۔ انڈیا کی یورپ اور شمالی امریکہ کے لئے ایک سوچونتیس پروازیں پاکستان کی ائیر سپیس استعمال کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بزنس پرسن یاسمین کنول کو صدمہ، تاوان ادا نہ کرنے پر بھتیجے کو انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا
متبادل راستے
سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، کویت، اومان اور قطر کے لئے ایک سوچوالیس سے زائد پروازیں ہیں جو پاکستانی ائیرسپیس استعمال کرتی ہیں۔ اب انڈین پروازوں کو بحرہ عرب یا وسطی ایشیا کے راستے اپنی منزل تک جانا ہو گا۔
ترجمان کا بیان
ترجمان سی اے اے کو رابطہ کیا تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔