پاک بھارت کشیدگی میں بھارتی دولہا ایک مرتبہ پھر کنوارہ رہ گیا

پہلگام حملے کے بعد کشیدگی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا جس کا اثر دونوں ممالک کے شہریوں پر پڑا۔ واقعے کے بعد بھارت نے پہلے اپنے ملک سے پاکستانیوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا پھر پاکستان نے بھی اپنی فضائی حدود بند کر کے بھارتیوں کو دربدر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دولت میں ایک دن کے دوران کھربوں کا اضافہ ، امریکی تاریخ کے امیر ترین صدر بن گئے

شینتن سنگھ کی مایوس کن کوشش

اسی سلسلے میں بھارتی ریاست راجھستان سے تعلق رکھنے والا بھارتی شہری شینتن سنگھ جو پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے کے لیے واہگہ بارڈر پہنچا تھا، اسے داخلے کی اجازت ہی نہ ملی اور وہ مایوس ہوکر واپس چلا گیا۔ طویل عرصے سے منتظر سرحد پر شادی منسوخ ہو گئی۔ بھارتی دولہا شینتن سنگھ کا تعلق راجستھان کے ضلع باڑمیر سے تھا جس کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ یہ شادی 30 اپریل کو ہونا طے تھی لیکن جمعرات کو جب برات واہگہ اٹاری بارڈر پر پہنچی تو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہ ملی اور دولہا بارات واپس لے گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لیسکو نادہندگان کی باری آ گئی۔۔۔پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

منگنی اور ویزا کی مشکلات

شینتن سنگھ کی منگنی 4 سال قبل پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع عمرکوٹ کی رہائشی کیسر کنور کے ساتھ ہوئی تھی۔ منگنی کے بعد سے شینتن سنگھ کے خاندان کو پاکستان جانے کے لیے ویزا حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ مشکلات کے بعد دولہا کے اہلخانہ کو 18 فروری کو ویزا کی منظوری ملی۔ لیکن شینتن سنگھ کی شادی قریب ہی تھی کہ پہلگام میں سیاحوں کو قتل کردیا گیا جس کے بعد پاک بھارت تعلقات کشیدگی اختیار کر گئے۔ بھارت نے پاکستانوں کیلئے ویزا سروسز معطل کرنے کے ساتھ ویزے منسوخ کر دئیے۔

افسردگی اور بے بسی

اس کے نتیجے میں شینتن سنگھ کی برات کو واہگہ اٹاری بارڈر پر روک کر باڑمیر واپس بھیج دیا گیا۔ دولہا نے افسردگی کے ساتھ کہا کہ "سب کچھ رک گیا ہے، ہم بالکل قریب پہنچ چکے تھے لیکن اب مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ آگے کیا ہوگا، میں اس وقت خود کو بالکل بے بس محسوس کر رہا ہوں۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...