عالمی غیر یقینی صورتحال میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہئے: وزیر خزانہ
عالمی غیر یقینی صورتحال کا جائزہ
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی غیر یقینی صورتحال اور مختلف ممالک پر اس کے اثرات کے تناظر میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیدر لینڈز کے خلاف جیت فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کے نام کرتا ہوں: چیئرمین پی سی بی
وزیر خزانہ کا خطاب
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال اور مختلف ممالک پر اس کے اثرات کے تناظر میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: جب اجے دیوگن کے ایک مذاق پر ساتھی اداکار کی بیوی نے زہریلی گولیاں کھالیں، پھر کیا ہوا؟ حیران کن انکشاف
ملاقاتوں کا سلسلہ
دوسری جانب، وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی مختارڈیوپ اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی جس میں معاشی اشاریوں اور فچ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے بھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم لاہور سےگرفتار
اہم ملاقاتیں
اس کے علاوہ، انہوں نے امریکا کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی جبکہ وفاقی وزیر خزانہ جے پی مورگن چیز کی سینئر مینجمنٹ سے بھی ملے۔
بین الاقوامی تعاون
محمد اورنگزیب نے برطانوی وزیرمملکت عالمی ترقی بیرونیس چیپ مین سے بھی ملاقات کی جبکہ انہوں نے ایگزم بینک کے سینئر نمائندگان سے ملاقات میں تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔








