بھارت نے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا

بھارت کی آبی جارحیت
مظفر آ آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے آبی جارحیت کا آغاز کر دیا، جس کے تحت بغیر اطلاع دیے مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا گیا۔ اس صورتحال کے پیش نظر مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ہر کسی کے پاس لندن جانے کا آپشن نہیں ہوتا، سیمی راحیل کا لاہور میں سموگ پر طنزیہ تبصرہ
شدید طغیانی کا خدشہ
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی آ گئی، جس کے نتیجے میں دریا میں پانی کی سطح اچانک بلند ہو گئی، جس نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ رپورٹ کے مطابق دریا کے کنارے واقع بستیوں میں مساجد میں اعلانات شروع کر دیے گئے۔
سندھ طاس معاہدہ معطل
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت کئی دیگر اہم اعلانات کیے تھے۔