وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی صوبائی ایئرلائن ‘ایئر پنجاب’ کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب کی نئی پیشرفت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی صوبائی ایئرلائن 'ایئر پنجاب' کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی کیلئے قرارداد کثرت رائے سے منظور
نوشیرخان لنگڑیال سے ملاقات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی نوشیرخان لنگڑیال نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنشن پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ ایف بی آر نے تیاری شروع کر دی
کسانوں کی ترقی
حکومت کے مؤثر اقدامات سے کسان کے لئے ترقی اور خوشحالی کے راستے کھل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طیارے کی مگر مچھوں سے بھری دلدل میں ہنگامی لینڈنگ، 5 مسافروں نے 36 گھنٹے کیسے گزارے؟
'ایئر پنجاب' کی منظوری
مریم نواز نے پاکستان کی پہلی صوبائی ایئرلائن 'ایئر پنجاب' کی منظوری دیتے ہوئے فوری طور پر 4 طیارے لیز پر لینے کا اعلان کیا۔
بہترین ایئر لائن کی ہدایت
مریم نواز نے 'ایئر پنجاب' کو ملک کی بہترین ایئر لائن بنانے کے لئے انتظامات کی ہدایت بھی جاری کی۔