ایران میں زوردار دھماکا، 200 افراد زخمی

دھماکے کی اطلاع
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے شہر بندر عباس میں پورٹ پر ہونے والے دھماکے میں 200 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: If Muslims Unite, They Can Overcome Their Enemies: Ayatollah Khamenei’s Friday Prayer Address
دھماکے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا بندر عباس کی شاہد راجئی پورٹ پر واقع ایک انتظامی عمارت میں ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چوری، دھمکیاں اور ہراساں کرنے کا مقدمہ، 5سالہ بچہ اپنی ضمانت کروانے ملیر، کراچی کی عدالت پہنچ گیا
زخمیوں کی تعداد
ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 195 ہو گئی ہے، دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
واقعے کی تحقیقات
ایران کے صوبے ہرمزگان کے کرائسز مینجمنٹ سیل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھماکا بہت شدید تھا تاہم دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔