زویا ناصر کو سیٹ پر ڈائریکٹر نے رْلا دیا
اداکارہ زویا ناصر کا سیٹ پر واقعہ
کراچی (آئی این پی) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زویا ناصر کو غلط فہمی کی وجہ سے سیٹ پر ڈائریکٹر نے رْلا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مقرر
دی نائٹ شو میں بیان
نجی ٹی وی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ زویا ناصر نے شرکت کی اور سیٹ پر پیش آئے واقعے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے غلط فہمی کی وجہ سے ان کی سرزنش کی جس کی وجہ سے وہ رو پڑی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وینزویلا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.2 ریکارڈ
غلط فہمی کا باعث
انہوں نے بتایا کہ یہ کام سے متعلق نہیں تھا بلکہ زیادہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا، یہ اس وقت ہوا جب ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر جو میرا بہت مہنگا سوٹ کیس لے کر جارہا تھا جو مجھے بہت پیارا تھا اس نے موٹر سائیکل سے گرا دیا تھا اور میں نے اس پر فوری ردعمل ظاہر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے بعد جنرل سید عاصم منیر کا بیان بھی سامنے آگیا
ڈائریکٹر کی سرزنش
زویا ناصر کے مطابق ڈائریکٹر کو غلط فہمی ہوئی کہ میں ان کے اے ڈی پر چیخ رہی ہوں اور مجھے ڈانٹنا شروع کردیا۔ اس وقت اپنے دفاع سے بے بس ہوکر ان کے سامنے رونے لگی۔
حالیہ پروجیکٹس
کام کے محاذ پر زویا ناصر نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامے ’نور جہاں‘ میں اداکاری کی تھی۔ اس سے قبل وہ ڈرامہ سیریل ’میرے اپنے‘ اور ’میرے ہمسفر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اداکاری کرکے نام بناچکی ہیں۔








