پاک بھارت تناؤ، پی ایس ایل کی براڈکاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملہ شامل لیکن ان کا کیا بنا؟ جانیے
بھارتی عملے کی بے دخلی
لاہور (آئی این پی) بھارت کی آبی جارحیت کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان میں جاری پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو پاکستان سے بے دخل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 83-Year-Old Roshan Bibi Joins D-Chowk Protest After Arrest from Liaquat Bagh
پی ایس ایل میں بھارتی شہریوں کی تعداد
تفصیل کے مطابق پی ایس ایل 10 میں براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل 23 بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کر دیا گیا۔ لاہور پولیس نے براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے روایتی راستے سے بھارت بھجوا دیا۔ حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو فوری پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان دنیا کے لیے کرپٹو ریگولیشن کا مؤثر ماڈل بن سکتا ہے: بلال بن ثاقب
حکومت کی ہدایات اور متاثرہ عملہ
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس کے مطابق پاکستانی حکومت نے پاکستان سپر لیگ 10 کی نشریاتی ٹیم میں شامل تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ حکومتی فیصلے سے 24 سے زائد بھارتی عملہ متاثر ہوا ہے، جن میں انجینئرز، کیمرہ آپریٹرز، پروڈکشن لیڈز اور پلیئر ٹریکنگ ماہرین شامل ہیں، جو پی ایس ایل 2025 کی لائیو نشریات پر کام کر رہے تھے۔
متبادل عملے کی تلاش
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور نشریاتی کمپنی ٹرانس ایشیا متبادل عملے کی تلاش میں سرگرم ہو گئی ہیں تاکہ میچز کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے اور نشریات میں خلل نہ آئے۔








