وزیر داخلہ کا ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا
اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ کا بیان
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کیلئے مکار دشمن سے کوئی بھی حرکت بعید نہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں سول ڈیفنس تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاستی اداروں کے خلاف ٹوئٹس کا کیس؛ فلک جاوید کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ
تفصیل کے مطابق، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ کیا۔ وزیرداخلہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کیلئے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ، ٹکٹ لے کر عام شہری کی طرح سفر کیا
سول ڈیفنس کی استعداد کار میں اضافہ
وفاقی وزیر نے کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس ادارے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں، اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے سلسلے میں شہریوں کیلئے آگاہی مہم پورے سال چلنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا دن مشکل اور آسان گزرا، صبح آنا شام کو واپس چلے جانا، کوئی بات چیت نہیں، میری حالت ان چار پانچ دنوں میں اس محاورے جیسی تھی ”لوٹ کے بدھو گھر کو آئے“۔
سول ڈیفنس کا کردار اور باہمی تعاون
وفاقی وزیر نے کہا کہ انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کیلئے مکار دشمن سے کوئی بھی حرکت بعید نہیں، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں سول ڈیفنس تیار ہے۔ وزیر داخلہ نے سینٹرل ڈیسک کے ذریعے صوبائی سول ڈیفنس محکموں سے رابطہ، تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ امن کے ساتھ جنگ کے دوران سول ڈیفنس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
بریفنگ کا اہتمام
اس موقع پر انچارج سول ڈیفنس عامر خان نے ادارے سے متعلق وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی۔








