190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران اور بشریٰ کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد میں 190 ملین پاﺅنڈز کیس کی معیاد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 190 ملین پاﺅنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کر لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سمندر کے راستے منشیات سمگلنگ ناکام، 60 کلو آئس برآمد
ہائی کورٹ کی سماعت
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاﺅنڈز کیس کے فیصلے کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کر دیں۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 30 اپریل کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا جنوبی لبنان میں ہوٹل پر حملہ، 3 صحافی شہید
اپیلوں کی تفصیلات
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں، 17 جنوری کے فیصلے کے خلاف 27 جنوری کو اپیلیں فائل ہوئی تھیں، اور 17 اپریل کو کیس جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لی تھیں۔
سزا کی تفصیلات
190 ملین پاﺅنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید و جرمانہ کی سزا ہوئی تھی، احتساب عدالت نے فیصلہ 17 جنوری کو سنایا تھا。