مودی نے ہمارا پانی بند کیا ہم سانس بند کردیں گے: حنیف عباسی

حنیف عباسی کا شدید ردعمل

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مودی نے ہمارا پانی بند کیا تو ہم سانس بند کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وحشت سرائے فکر سے الجھوں گا ایک روز۔۔۔

پریس کانفرنس کی تفصیلات

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جڑواں شہروں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ بھارت برما، انگلینڈ، کینیڈا اور امریکا میں دہشت گردی میں ملوث رہا ہے۔ کینیڈا کا وزیراعظم پارلیمنٹ میں مودی کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نعمان حبیب نے علیزے شاہ کے ساتھ کام کا تجربہ شیئرکردیا

مودی کی دہشتگردی

انہوں نے کہا کہ گجرات کے مودی کا خون مسلمانوں کے ہاتھوں سے رنگا ہے۔ ہم نے شاہین، غوری بھارت کے لیے رکھے ہیں، ہمارے تمام میزائلوں کا رخ بھارت کی طرف ہے۔ بھارت نے پہلگام کا بہانہ بنا کر سندھ طاس معاہدہ کو نشانہ بنایا، ہم ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خانیوال، مدرسے سے واپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

حالیہ واقعات پر تبصرہ

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آپ نے ہمارا پانی بند کیا تو ہم آپ کا سانس بند کر دیں گے۔ جب سے مودی حکومت میں آیا، فالس فلیگ آپریشن جاری ہیں۔ پہلگام واقعے کے پانچ منٹ کے اندر پاکستان پر الزام لگا دیا گیا۔ بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کیا تو اس کے گلے پڑ جائے گا۔

پاکستان کی طرف سے دہشتگردی کی جنگ

حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، ہم گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ قومی سلامتی کونسل نے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2014 کے الیکشن میں بہار میں قتل عام کرایا گیا، مودی سرکار اس قتل عام میں براہ راست ملوث تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...