پہلگام حملہ: بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوال اٹھنے لگے، بھارتی صحافی، سابق فوجی اور حکومتی اہلکار بھی بول پڑے : ویڈیو دیکھیں
پہلگام حملہ اور انٹیلی جنس ناکامی
لاہور (طیبہ بخاری سے) پہلگام حملہ، بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوال اٹھنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا نے سیریز 1-4 سے جیت لی
سوشل میڈیا پر آوازیں
تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی پر بھارتی عوام اور حکومتی اہلکار سیخ پا ہو گئے۔ اب ہر طبقے سے آواز اٹھ رہی ہے اور سوال پوچھے جا رہے ہیں جن کا جواب مودی سرکار سے مانگا جا رہا ہے۔ بھارتی صحافی راہول پنڈیتا نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پہلگام حملہ، کہیں نہ کہیں بھارتی فوج کی انٹیلی جنس ناکامی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں سے زیادتی، شبیر تنولی نے کمرہ عدالت میں بھی اعترافی بیان ریکارڈ کرا دیا
سابق حکومتی اہلکاروں کی رائے
سابق حکومتی اہلکار رادھا کمار نے کہا ہے کہ سی آر پی ایف کی پوسٹ کو الرٹ جاری ہونے کے باوجود ہٹا دیا گیا تھا۔ ایک کوتاہی کے بعد مزید کوتاہیاں برتی گئیں جیسے پلوامہ میں ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شالیمار ایکسپریس کا حادثہ
سخت تنقید
کرنل (ریٹائرڈ) اجے شکلا نے یہاں تک کہہ ڈالا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے جھوٹے بیانیے نے بیشتر لوگوں کی جانیں لے لیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں ماہ اور دسمبر میں بھی بارش کی کوئی امید نہیں، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
وزیر داخلہ پر تنقید
سدھارت واردھان نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ غیر ذمہ دار ہیں۔
بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی کا سوال
جنرل (ریٹائرڈ) وی پی ملک نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس کو کیا ہوا اور ناکامی کیوں ہوئی؟








