پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے
معاہدے کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا فوجی بھائی یو اے ای میں گرفتار
وزیر اطلاعات کا بیان
نجی ٹی وی آن نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹو کے حوالے سے پاکستان میں بہت مواقع موجود ہیں اور پاکستان کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت موجود ہے۔ پاکستانی حکومت نے بہت کم وقت میں کرپٹو سے متعلق پیشرفت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے بعد کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اس طرح کے معاہدے کرنا چاہتے ہیں،اسحاق ڈار
پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور ملک میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔
ورلڈ لبرٹی فنانشل کا موقف
چیئرمین ورلڈ لبرٹی فنانشل نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔








